Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی فوج کا مغربی کنارے میں مظاہرین پر حملہ

palestine_foundation_pakistan_iof-aqsa12

مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے پرامن فلسطینی مظاہرین پرحملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ اتوار کے روز مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے شمال میں عرب کیمپ میں مظاہرین اور اسرائیلی فوج میں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق چند نوجوانوں کی جانب سے صیہونی فوج پر پھتراؤ کیا، جس کے بعد قابض فوج ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ کیمپ میں داخل ہو گئی، جس پرمقامی شہریوں اور قابض فوج کے درمیان دیر تک جھڑپیں جاری رہیں، اس دوران قابض فوج نے شہریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھاری آواز پیدا کرنے والے بم اور آنسوگیس کے گولے داغے۔ زہریلی آنسوگیس کے استعمال سے کئی افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔

ادھر بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کےدوران قابض فوج نے شہریوں کو زد و کوب کرتے ہوئے بڑی تعداد میں شہریوں کو حراست میں لے کر انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ گرفتاری مہم کے دوران گرفتار ہونے والے یعقوب القواسمی، محمد الجعبہ، جہاد طہ اور محمد جابر کو “مسکوبیہ” پولیس اسٹیشن میں لے جایا گیا ہے جہاں ان سے تفیش جاری ہے۔

قابض فوج نے بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر فلسطینی شہریوں کو خود کو حکام کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan