Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی مہم

palestine_foundation_pakistan_bus-aqsa-slogan

دائیں بازو کی صہیونی جماعتوں نے مسجد اقصیٰ کو شہید کر کے اس کی جگہ نام نہاد ھیکل سلیمانی کی تعمیر کی مہم شروع کی ہے، جس کا عنوان ہے ”ہمارے زمانے میں فوری ھیکل سلیمانی کی تعمیر کی جائے”

صہیونی ویب سائٹ کے مطابق ”اسرائیل ہماری زمین” نامی یہودی تنظیم نے بسوں پر نام نہاد ھیکل سلیمانی کی مجوزہ تصویروں کے بڑے بڑے پوسٹر لگانے کی مہم شروع کی ہے۔

اس مہم کے ذریعے بیت المقدس میں ”ایجد کمپنی” کی دو سو بسوں پر نام نہاد ھیکل سلیمانی کی مجوزہ تصویروں کے پوسٹر لگائے جارہے ہیں۔ یہ بسیں بیت المقدس کے تمام روٹس پر چلتی ہیں۔

اسلامی اوقاف اور ورثے کے ادارے اقصیٰ فاؤنڈیشن نے اس مہم کے خطرات سے متنبہ کیا ہے۔ اقصیٰ فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مہم مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی جنون کی انتہاء ہے۔ صہیونی جماعتوں نے ایسے وقت میں یہ مہم شروع کی ہے جب مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشیں عروج پر ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس دونوں صہیونیوں کے نشانے پر ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan