Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی حکام کے بیانات ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہیں: برہوم

palestine_foundation_pakistan_fawzi-barhoum-a-hamas-spokesman5

اسرائیلی وزیر مالیات یوول سٹائنٹس کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے۔اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ ایسے بیانات سے اسرائیل کی بدنیتی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ مستقبل میں فلسطینی قوم کے خلاف ریاستی دہشت گردی کو مزید توسیع دینا چاہتا ہے مستقبل میں صہیونیوں کے جنگی اور انسانی جرائم بڑھتے نظر آ رہے ہیں۔

اتوار کے روز برہوم نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ’’ اس قسم کے بیانات پر قومی اور عالمی سطح پر فوری کارروائی ضروری ہو گئی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا جائے۔ ایسے بیانات دینے والے غاصب رہنماؤں کا عالمی جنگی مجرموں کی طرح بین الاقوامی سطح پر ٹرائل کیا جانا چاہیے اور فلسطینی قوم پر اسرائیلی جارحیت کو فوری روکا جائے۔

فوزی برہوم نے زور دیا کہ صہیونیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات، تعلقات اور حالات معمول پر لانے کی باتیں ان جرائم پر پردہ ڈالنے کے مترادف شمار ہونگی۔ اسرائیلی طرز عمل سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل مذاکرات کو اپنے جنگی جرائم چھپانے کی آڑ بنا رہا ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan