جارح اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مشرقی ٹاؤن عبسان جدید کے علاقے ابو طعیمہ پر چڑھائی کردی۔ اس دوران تین ٹینک اور دو بلڈوزر علاقے میں 450 میٹر تک داخل ہوگئے اور انہوں نے عمارتوں کو بلڈوزروں کے ذریعے منہدم کرنا شروع کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اتوار کے روز کیے جانے والے اس اسرائیلی حملے میں ان علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں پر فلسطینی مزاحمت کاروں اور صہیونی فوج کے درمیان جمعہ کے روز کشیدگی بہت بڑھ گئی تھی۔ جمعے کے روز کی جھڑپوں میں ’’گولانی‘‘ بٹالین کے نائب کمانڈر اور دو صہیونی فوجی ہلا ک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔