آزاد شخصیا ت نے عرب رہنماؤں سے اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
ساٹھ سے زائد انسانی حقوق کے نمائندوں، اسکالرز ،صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ایک مشترکہ بیان میں لیبیا میں منعقد ہونے والی سربراہی کانفرنس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس کو یہودیانے کی سازش اور یہودی آبادکاری کے خلاف مزاحمت میں فلسطینیوں کی مدد کرے –
بیان کے مطابق اسلامی مقدسات اور فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونی جارحیت روکنے کے لیے عرب ممالک کو اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگانی چاہئیں- مقبوضہ بیت المقدس میں جو اسرائیلی سازش جاری ہے اس کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے – بیان میں غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے عرب ممالک سے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ بھی کیا گیا-