عباس ملیشیا نے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان تعاون کے معاہدے کے تحت مغربی کنارے میں داخل ہونے والے تین یہودی آبادکاروں کو محفوظ طریقے سے اسرائیلی فوج کے سپرد کردیا-
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ہارٹز کی ویب سائٹ کے مطابق تینوں یہودی آبادکاروں کو بحفاظت اسرائیلی فوج کے حوالے کیا گیا- انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا –
واضح رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز مغربی کنارے میں داخل ہونے والے بیسیوں یہودی آبادکاروں کو اسرائیلی فوج کے سپرد کرچکی ہے- یہودی آبادکاروں کا دعوی ہے کہ وہ غلطی سے مغربی کنارے میں داخل ہوگئے- عباس ملیشیا یہودی آبادکاروں کے ساتھ دوستانہ رویہ اپناتی ہے جبکہ دو سری جانب اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر رہی ہے –