Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

طیب اردگان کی قیادت میں امدادی قافلہ غزہ لے جانے کی تیاری کررہے ہیں: گیلوے

palestine_foundation_pakistan_george-galloway-british-member-of-parliament3 برطانوی دارالعوام کے رکن جارج گیلوے نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے ایک اور امدادی قافلے کی تیاری کر رہے ہیں، ترکی کے راستے جانے والے اس امدادی قافلے کی قیادت ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کریں گے- جمعرات کے روز برطانوی ٹی وی’’ا لمنار‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے جارج گیلوے نے کہا کہ غزہ کے محصور شہریوں کی امداد ان کا انسانی فریضہ ہے جس سے وہ کسی قیمت پر دستبردار نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے ان کے امدادی قافلے کو غزہ جانے سے روکا تو اسے اس کی بھاری سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی اور ہم اسرائیل سے وہ قیمت ہر صورت میں وصول کریں گے- گیلوے کا کہنا تھا کہ وہ غزہ میں معاشی ناکہ بندی کے اثرات کم کرنے کے لیے امدادی قافلے میں اشیائے خوردونوش، ادویات اور استعمال کی دیگر اشیاء جمع کر رہے ہیں، اس سلسلے میں انہیں عوام کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل ہے- انہوں نے برطانیہ کے شہریوں سمیت یورپی ممالک کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ امدادی قافلے میں بڑھ چڑھ کا اپنا حصہ ڈالیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan