جنیوا میں عالمی تنظیم میں کویت کے مستقل نمائندے ضرار عبد الرزاق نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
انہوں نے جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل میں تقریر کے دوران کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کے بدترین حالات اس سے پہلے اتنے نہیں تھے۔
کویت کے خبر رساں ادارے ”کونا” نے ضرار عبد الرزاق کا قول نقل کیا کہ غیر انسانی کارروائیوں کی سب سے بڑی مثال غزہ کی بدترین ناکہ بندی ہے۔ اسرائیل غزہ میں سیمنٹ کا ایک تھیلہ تک جانے نہیں دیتا۔ اسرائیل فلسطینی شہریوں کے خلاف جو پرتشدد کارروائیاں کررہا ہے وہ شہریوں کی حفاظت کے متعلق جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔