Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس کے قریب تجارتی مرکز بنانے کا صہیونی منصوبہ

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque24

نئی یہودی آبادیوں کے منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی لانے کے تناظر میں جارح صہیونی قوتوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک عربی آبادی والی کالونی میں تجارتی مرکز بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

بدھ کے روز عبرانی زبان ے ریڈیو چینل کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ عرب کالونیوں میں تجارتی اور سیاحتی مراکز کی توسیع کی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ اس کی مسافت 180 ایکڑ سے بڑھ کر 800 ایکڑ ہو جائے۔ ریڈیو کے مطابق اس علاقے میں تقریبا 1000 یہودی رہائشی یونٹس کی تعمیر کا پروجیکٹ پر بھی عمل ہو رہا ہے۔

ریڈیوکے مطابق اس منصوبے میں جنوب کی طرف سے قدیم شہر کی دیواروں کے درمیان واقع علاقہ۔ مغرب میں راستہ نمبر ایک، مشرق میں وادی جوز اور شمال میں وادی نار شامل ہیں۔

یہ بات یاد رہے کہ یہ منصوبہ قابض اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کی کئی کالونیوں میں یہودی آبادیوں کے منصوبے کی ہی ایک توسیع ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan