Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی قربانی دینے کے لیے مسجد اقصیٰ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosqu-desecration

اسرائیل میں انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے خلاف حملوں کی نئی سازشوں کا انکشاف ہوا ہے۔ انتہا پسند جماعتیں عبرانی عید “عیدالفصح” کے موقع پر آئندہ ہفتے کے وسط میں مسجد اقصیٰ پر حملہ کر کے قبلہ اول کو شہید کرکے اس کی جگہ “قربانی” دینا چاہتے ہیں۔

یہودی یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کرنا چاہتے ہیں جبکہ حال ہی میں مسجد اقصیٰ سے چند گز کے فاصلے پر یہودیوں نے “صومعہ” کا افتتاح کیا ہے۔ اس صومعہ کا افتتاح گذشتہ برس کرنے کی بھی کوشش کی گئی تھی تاہم اسے فلسطینیوں نےناکام بنا دیا تھا۔

مقبوضہ فلسطین میں قائم فلسطینیوں کی نمائندہ تنظیم”تحریک اسلامی” کے نائب صدر شیخ کمال خطیب نے خبردار کیا ہے کہ یہودیوں کی انتہا پسند جماعتوں نے مسجد اقصیٰ کے قریب صومعہ کے افتتاح کے ایک روز بعد اسرائیل بھر میں یہودیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ پر حملے کے لیے ان کا ساتھ دیں۔ اس کے علاوہ یہودی انتہا پسندوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 29 اور 30 مارچ کو قومی عید کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے اور عید کی قربانی کے لیے جانور ذبح کرنے کی اجازت فراہم کریں۔

عرب نشریاتی ادارے”الجزیر” کو انٹرویو میں شیخ کمال خطیب نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ صہیونی حکومت اور پولیس یہویوں کو عید کےموقع پر قربانی دینے کے لیے انہیں مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت فراہم کریں گے، تاہم انہیں یقین ہے کہ فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں مسلسل ربط کے باعث صہیونی اپنے ناپاک قدم قبلہ اول میں نہیں رکھ سکیں گے۔

یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملوں کی دھمکیاں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جبکہ حال ہی میں “تحفظ سرزمین اسرائیل” نامی گروہ کے سربراہ اور مذہبی پیشوا”شالوم دوف فالفا” نے کہا ہے کہ وہ ہر صورت میں مسجد اقصیٰ ہی کی جگہ ہیکل سلیمانی تعمیر کریں گے۔

شیخ کمال خطیب عالم اسلام کوخبردار کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو درپیش خطرات کا اداراک کریں اور اس کے تحفظ کے لیے مخلصانہ کوششیں شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ صرف مذمتی بیانات سے یہودیوں کی جانب سے قبلہ اول کو درپیش خطرات کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے لیے پورے عالم اسلام کو ایک موقف اختیار کرتے ہوئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہودی انتہا پسند ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے سلسلے میں عوامی بیداری کی مہم چلائے ہوئے ہیں،عالم اسلام کو اپنے اس مقدس مقام کے تحفظ کے لیے عوام کو بیدار کرنا ہو گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan