رام اللہ کے قریب النبی صالح گاؤں میں اسرائیلی فوج سے جھڑپوں کے دوران پندرہ فلسطینی شہری زخمی ہو گئے اوران میں سے ایک حالت نازک ہے۔اس کی آنکھ پر ربڑ کی گولی لگی ہے۔
اسرائیلی ریڈیو نے جھڑپوں میں ایک صہیونی فوجی کے زخمی ہونے کی خبر بھی نشر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی شہریوں نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری اور متنازعہ باڑ کی تعمیر کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔
اسرائیلی فوج نے مظاہروں کو روکنے کیلیے طاقت کا استعمال کیا۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔ بلعین دیہات میں آنسو گیس سے بیسیوں شہریوں کے دم گھٹ گئے۔
مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جس پر یہودی آبادکاری اور مسجد ابراہیمی اور بلال بن رباح مسجد کو یہودی ورثہ قرار دیے جانے کے خلاف نعرے درج تھے۔