مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے نماز جمعہ کے بعد فلسطینی شہریوں سے جھڑپوں کے خطرے کے پیش نظر ظالمانہ سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے۔ اسرائیلی پولیس کے یزاروں اہلکار بالخصوص پرانے شہر کی گلیوں محلوں میں پھیل گئے ہیں
ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کو آج صبح سے فوجی ٹھکانے میں تبدیل کر دیا ہے۔ صہیونی حکومت نے 50 سال سے کم عمر مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔
مغربی کنارے کےکسی شہری کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے آنے کی اجازت نہیں ہے اور مغربی کنارے سے مقبوضہ بیت المقدس کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں