غزہ میں فلسطین کی آئینی حکومت نے فلسطینی خواتین شہداء کے نام سے دو گراؤنڈ موسوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق غزہ میں دو گراؤنڈ دلال مغربی اور ریم رہائشی کے نام سے موسوم کیے جائیں گے۔ آئینی حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے رام اللہ میں دلال مغربی کی یاد میں منعقد کی جانے والی تقاریب کو منسوخ کیے جانے کے بعد کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مغربی کنارے میں فلسطینی شہید خاتون کے نام سے ایک گراؤنڈ کو موسوم کرنے کی تقریب منعقد ہونی تھی لیکن فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی حکومت کے دباؤ پر یہ تقریب منسوخ کردی۔
یاد رہے کہ فلسطینی مجاہدہ دلال مغربی نے 1978ء میں مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں فدائی کارروائی کی تھی جبکہ ریم رہائشی نے 2004ء میں شمال غزہ کی بیت حانون راہداری پر فدائی حملہ کیا تھا۔