اسلامی تحریک مزاحمت کے(حماس ) پارلیمانی بلاک کے ترجمان ڈاکٹر صلاح برداویل نے عباس انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کی موجودہ سنگین صورتحال کے پیش نظرایک قومی اجلاس بلانے کی تجویز جس میں مشترکہ موقف اختیار کرنے کی کوشش کی جائیگی کو اپنی ساکھ بہتر بنانے کی ایک کوشش قرار دیا
حماس ترجمان نے اس بات سے انکار کیا کہ انہیں پی ایل او کی طرف سے میٹنگ میں شرکت کی دعوت پہنچی ہے۔ترجمان نے پی ایل او کی قیادت پر زور دیا کہ وہ اجلاس بلانے کے بجائے اسرائیلی قابض انتظامیہ کے ساتھ با لواسطہ یا بلاواسطہ مذاکرات فوراََ ختم کردے۔
حماس رہنما نے کہا کہ سینئر فتح و پی ایل او، رہنما یاسر عبدالربہ کا بیان صرف میڈ یا کی حد تک سستی شہرت حاصل کرنے تک محدود ہے۔ ڈاکٹر صلح برداویل نے یاسر عبدالربہ سے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی سازشوں کے دائرے سے باہر آئیں اور جان لیں کہ ہمارے دشمن کو ایسے جرائم کرنے کی جرات نہ ہوتی اگر آپ اور آپ کے دوست انہیں اپنا کندھا فراہم نہ کرتے۔