Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصیٰ کے قریب صومعہ یہودی معبد کی تعمیر کے خلاف اردن میں مظاہرے

palestine_foundation_pakistan_protest-jordan

اردن کی مختلف سیاسی جماعتوں، یونینز اور سول سوسائٹی نے مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور مسجد اقصیٰ کے قریب یہودی معبد ”صومعہ” کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں اردنی شہریوں کی بہت بڑی تعداد یونین کمپلیکس کے سامنے جمع ہوئی اور انہوں نے مسجد اقصیٰ سے اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر اخوان المسلمون اردن کے مراقب عام (سربراہ) ھمام سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے اعلان جہاد اور مسلمانوں کی فوج تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ اور اسلامی مقدسات کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی ذمہ داری مسلمان حکمرانوں پر عائد کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسجد اقصیٰ کا مسئلہ تمام مسلمانوں کا مسئلہ ہے۔

مظاہرین نے مسجد اقصیٰ سے اظہار یکجہتی کیا اور مزاحمت کی حمایت میں نعرے لگائے۔ انہوں نے اسرائیلی جھنڈا بھی نذر آتش کیا۔

اس موقع پر اردن میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے ترجمان عبد المجید دندیس اور اردن کے اراکین پارلیمنٹ ریاض نواسیہ اور محمد ابو فارس نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اردنی حکومت عمان میں صہیونی سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب جامعہ اردن کے طلبہ نے مسجد اقصیٰ کے قریب یہودی معبد صومعہ کی تعمیر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، جس میں مختلف شعبوں سے یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ طلبہ نے یونیورسٹی کے احاطے سے باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن انتظامیہ نے انہیں روک دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan