Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دنیا بھر میں آج تحفظ القدس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-in-danger

فلسطینی مذہبی اور سیاسی جماعتوں،عرب ممالک کی مختلف تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں کی اپیل پر آج فلسطین سمیت عرب ممالک اور دنیا بھر میں آج تحفظ قبلہ اول اور بیت المقدس کی حفاظت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

یوم یکجہتی کے اس عالمی دن منانے کا اعلان اسرائیل کی طرف سے فلسطین میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، مسجد اقصیٰ کے قریب یہودی معبد کی تعمیرکے اعلان ، مسجد ابراھیمی اور مسجد بلال بن رباح کو یہودی تاریخ کا ورثہ قراردیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

پیر کے روز فلسطینی علماء اور مزاحمتی جماعتوں کی جانب سے عرب لیگ، اسلامی کانفرنس عرب ممالک اور عالم اسلام کے عوام اور حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ منگل کے روز القدس کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

فلسطینی علماء کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں مقدس مقامات کو یہودی ورثہ قرار دینے اور مسجد اقصٰی کی بے حرمتی کے بعد عالم اسلام کا خاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

اس سلسلے میں مسلم امہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دنیا بھرمیں اسرائیلی مظالم کے خلاف اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے عوامی مظاہرے کریں۔

بیان میں مسجد اقصیٰ کے قریب یہودی معبد کے افتتاح کو صہیونیت کی فلسطینی عوام اور قبلہ اول کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔اسرائیلی حکومت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطین میں اسلامی عبادت گاہوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

فلسطینی علماء نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی حمایت کرتے ہوئے مسلم امہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کی حمایت کریں اور ان کی مادی معنوی اور سیاسی سطح پر بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔

ادھر اردن کی سب سے بڑی سیاسی اور مذہبی جماعت اسلامک ایکشن فرنٹ کی جانب سے فلسطینی علما کی اپیل پرآج ملک بھر میں القدس کے تحفظ کے لیے احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔فرنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس کے تحفظ کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اس سے بڑھ کر اور کوئی موقع نہیں ہو سکتا۔

تنظیم نے اردنی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ القدس اورمسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرکے اپنے اسلام اور ایمان کا ثبوت دیں۔ ادھرشام، لبنان، ایران اور انڈونیشیا سمیت دنیا بھر کے دیگر اسلامی ممالک بھی آج فلسطینی علما کی اپیل پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan