Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل گولی کی زبان سمجھتاہے: خلیل حیہ

palestine_foundation_pakistan_dr-khalil-al-hayya-political-bureau-member-of-hamas7

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیورو کے رکن ڈاکٹر خلیل حیہ نے مسلمانوں سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بندوق اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اسرائیل گولی کی زبان سمجھتا ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اسلامی مقدسات کی حفاظت کے لیے طاقت کااستعمال کریں۔ مسلمانوں کا اسرائیل سے دینی تنارعہ ہے۔ جس کی ابتدابھی دین اور انتہا بھی ہے۔ وہ اپنے نبی ۖ کی اراضی اسراء و معراج کے لیے جہاد کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی مقدسات کی حفاظت کے حوالے سے غزہ میں منعقد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اور فلسطینی عوام کو خواب غفلت سے بیدار ہونا چاہیے۔

فلسطینی مزاحمت کو اسرائیل کے ہر ٹھکانے پر ضرب لگانی چاہیے جس سے صہیونی عرض ہل جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی ہر صورت میں جاری رکھنا چاہتا ہے۔ وہ فلسطینیوں کو نان ایشوز میں مصروف کر کے بنیادی مسئلہ سے توجہ ہٹانا چاہتاہے۔ ڈاکٹر خالد حیہ نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ ارض فلسطین پر صہیونیوں کا خاتمہ ہو گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan