Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصیٰ کے قریب یہودی معبد کی تعمیر۔مسلمانوں کے خلاف جنگ کا باقاعدہ اعلان ہے:عزت رشق

palestine_foundation_pakistan_ezzat-al-resheq1

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے رہنما عزت الرشق نے صہیونیوں کی طرف سے خودساختہ تباہ شدہ یہودی عبادت گاہ کی مسجد اقصیٰ کے قریب تعمیر کو مسمانوں کے خلاف باقاعدہ اعلان جنگ قرار دیا ہے کیونکہ بقول ان کے، اس سے مقدس جگہ کا وجود براہ راست خطرے میں پڑجائیگا۔

عزت رشق نے خبردار کیا کہ اس عبادت گاہ کی تعمیر بیت المقدس کو یہودیانے کرنے کی اسر ائیلی سازش کا برملا اظہار ہے۔ لیکن ساتھ ساتھ ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کے نتائج اسرائیل کے حق میں اچھے نہیں نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر قابض انتظامیہ نے اقصیٰ مسجد کو نقصان پہنچانے یا توہین کرنے کی کوشش کی تو اس سے پوری امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہونگے اور انکے غصے کو قابو کرنا پھر نا ممکن ہوگا۔ حماس رہنما نے مغربی کنارے،مقبوضہ بیت المقدس اور ان علاقوں میں بسنے والے فلسطینیوں کوجنہیں اسرائیل نے1948ء میں اپنے زیر تسلط لایا تھا سے اپیل کی کہ وہ منگل کو یوم دفاع اقصیٰ کے طور پر منائیں اور اسرائیلی سازشوں کے خلاف نفرت کا اظہار کریں۔

عزت الرشق نے عباس انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ بے مقصد بات چیت کا سلسلہ فوری طور پر ختم کردیں۔ کیونکہ ان مذاکرات سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا ہے صرف اسرائیل ان مذاکرات کی آڑ میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی عبادت گاہوں کی توہین کرنے کے عمل پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرے گا اور ساتھ ساتھ آبادکاروں کیلئے نئی بستیوں کی تعمیر کرنے اور فلسطین کو یہودیانے کرنے کی سازشوں کو فروغ دینے کی پالیسی پر سرعت سے کام کرتا رہے گا۔

حماس نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ منگل کو خودساختہ کہانیوں پر مبنی عبادت گاہ کے افتتاح کی آڑ لیکر دراصل ایک یہودی عبادت گاہ کی سنگ بنیاد ڈالنے کی طرف پہلا قدم ہے۔ عبادت گاہ کے بارے میں صہیونیوں کے مفروضات کی کوئی تاریخی حیثیت نہیں ہے، دراصل یہ مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی حیثیت کو مسخ کرنے کی ایک کو شش ہے۔ حماس نے عرب اور مسلم حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی حفاظت کیلئے اپناکردار ادا کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan