اسلامی جہموریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ مسئلہ فلسطین کے تعلق سے اسلامی جمہوریہ ایران کا سب سے اہم موقف یہ ہےکہ صیہونی حکومت کے مقابلےمیں سارے فلسطینی گروہ متحد ہوجائيں ۔ یادرہے نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے تونس کے دورےمیں الزام لگایا ہےکہ ایران فتح و حماس کے درمیاں اتحاد اور آشتی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ فلسطین کے بارےمیں ایران کا یہ موقف ہےکہ ایران سب سے پہلے چاہتاہےکہ فلسطینی گروہوں کے درمیاں اتحاد قائم ہو اور اس کےبعد وہ اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے جدوجھد کریں اور فلسطینی پناہ گزینوں کو بھی وطن واپسی کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں آزاد اور تمام فلسطینی باشندوں کی شرکت سے ریفرینڈم اور فلسطینوں کے حق خود ارادیت ہی کے ذریعے مسئلہ فلسطین حل ہوسکتاہے ۔