مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کے خلاف کریک
ڈاؤن جاری ہے۔ متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں حماس کے دو کارکنوں کو اغوا کرلیا۔
حماس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نابلس میں فلسطینی شہری یعقوب استیتہ کو اغوا کیا گیا۔ انہیں سیکیورٹی فورسز کے دفتر میں طلب کرنے کے بعد اغوا کیا گیا۔
الخلیل میں سکول ٹیچر منیر محمد حوامدہ کو اغوا کیا گیا۔ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے منیر محمد حوامدہ کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا۔