Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات شیڈول کے مطابق ہوں گے: نیتن یاھو

palestine_foundation_-pakistan_palestine-israel-usa

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی سے بالواسطہ مذاکرات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہودی آبادکاری کے متعلق امریکا سے تنازعہ کے باوجود فلسطینی اتھارٹی سے آئندہ ہفتے کے آغاز میں بالواسطہ مذاکرات شروع کردیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ شیڈول اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز پندرہ مارچ 2010ء کو مشرق وسطیٰ میں امریکی نمائندے جارج میچل کی موجودگی میں ہو گا۔

نیتن یاھو کے دفتری ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن نے نیتن یاھو کے آئندہ دورہ واشنگٹن کے موقع پر انہیں صہیونی لابی ”ایپاک” سے ملنے کی دعوت دی ہے۔

امریکی اعلیٰ عہدیداران نے واضح کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں موجودہ بحران عارضی ہے۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا پیدا ہونے کے لیے کچھ وقت لگے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan