Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ محاصرے کا جاری رہنا عالمی برادری کے چہرے پر ایک بد نما داغ ہے: فلسطینی فورم

palestine_foundation_-pakistan_gaza-joha-cartoon

ہالینڈ کے فلسطینی فورم نے غزہ وادی کے مسلسل محاصرے پر عالمی بردری کی پر اسرار خاموشی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس محاصرے سے پندرہ لاکھ لوگ شدید عذاب و ابتلا میں مبتلا ہو کے جی رہے ہیں۔

جمعرات کو جاری اپنے ایک بیان

میں جو قدس پریس میں شائع ہوا ہے فورم نے کہا ہے کہ ایک ہزار دن سے مسلسل جاری غزہ محاصرے سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ عالمی برادری اپنے سمجھوتوں اور وعدوں سے انحراف کر چکی ہے اور مسلسل اسی روش پر گا مزن ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی کریمنل کورٹ کے قوانین کے مطابق وہ عمل جس سے کسی کی جان و آبرو خطرے میں پڑ جائے جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔ عالمی کریمنل کورٹ کے بنیادی منشور کی 8ویں شق میں جنگی جرائم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات جیسے لوگوں کو بھوکا رکھنا یا لوگوں تک غذائی اجناس پہنچانے میں رکاوٹیں ڈالناجنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

اسرائیل کی طرف سے مسلسل محاصرے کے نتیجے میں 500 بیمار اب تک اس بنیاد پر اس دنیا سے رخصت ہوگئے کہ انہیں باہر علاج کیلئے بھیجنا ناممکن بن گیا تھا، لیکن عالمی برادری کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اور نہ ہی انہیں اپنے ہی سمجھوتوں اور وعدوں کے ایفا کا خیال آیا نہ آرہا ہے۔ فورم نے مصری لیڈرشپ سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے عوام کو جو محاصرے کے نتیجے میں ہر روز موت کا عریاں رقص دیکھ رہے ہیں بچانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan