Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فتح نے امریکی اسرائیلی تعاون سے حماس کے خلاف میڈیا مہم شروع کر رکھی ہے: حماد

fathi-hammad-hamas-interior-minister2 فلسطین کی آئینی حکومت کے وزیر داخلہ فتحی حماد نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے امریکا اور اسرائیل کی مدد سے حماس کے خلاف بدترین میڈیا مہم شروع کر رکھی ہے- انہوں نے غزہ میں پولیس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی حماس کے خلاف میڈیا مہم چلا کر مالی بدعنوانیوں کے ان واقعات کو پس منظر میں لے جانا چاہتی ہے جس کی زد فلسطینی اتھارٹی اور فتح کے رہنما ہیں- انہوں نے کہاکہ فلسطینی اتھارٹی اپنی پراگندہ مہم کے ذریعے عوام کو حماس سے بددل نہیں کرسکتی- وہ فلسطینی اتھارٹی کے رہنماؤں کے کرتوت جانتی ہے- واضح رہے کہ فتح نے حالیہ دنوں میں اپنی ویب سائٹ پر غزہ میں حماس کی حکومت کے متعلق بد عنوانیوں کے من گھڑت واقعات پیش کیے ہیں- فتح کی ویب سائٹ پر حماس کے رہنماؤں میں اختلافات پائے جانے کا بھی دعوی کیا گیا ہے- فتحی حماد نے حماس کے خلاف پروپیگنڈہ کی ذمہ داری فتح کے رہنما محمد دحلان پر عائد کی ہے- انہوں نے کہا کہ فتح کی ویب سائٹ پر جو من گھرٹ واقعات پیش کیے جارہے ہیں اس کے پیچھے محمد دحلان کا ہاتھ ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan