Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

خواتین کا عالمی دن۔۔۔ فلسطینی اسیرات بنیادی حقوق سے محروم

palestinian-women1 1967ء کے بعد سے ہزاروں فلسطینی خواتین اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرچکی ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر فلسطینی اسیرات کے متعلق میڈیا کمیٹی کے ڈائریکٹر ریاض اشقر نے کہا کہ تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے 900 فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا جن میں سے 37 اسیرات ابھی بھی پس دیوار زندان ہیں۔ اسرائیلی حکومت مقبوضہ فلسطین کی خواتین کو حراست میں لینے کی پالیسی بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ رواں سال میں اب تک 3 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ اسرائیلی جیلوں میں آمنہ منی کا نواں خواتین کا عالمی دن، ایمان عزادی کا آٹھواں اور متعدد اسیرات کا ساتواں خواتین کا عالمی دن ہے۔ بین الاقوامی تنظیمیں خواتین کا عالمی دن منا رہی ہیں۔ کیا انہیں معلوم نہیں کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں فلسطینی اسیرات پر کیا بیت رہی ہے۔ فلسطینی اسیرات قیدیوں کے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ خواتین پر تشدد کی بدترین کارروائیاں کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتی۔ اسیرات کو علاج معالجے اور تعلیم کی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے رواں سال کے شروع میں ”الدامون” جیل کی فلسطینی اسیرات کو ایک نئی جیل میں منتقل کردیا جہاں پر زندگی کی بنیادی ضروریات بھی مہیا نہیں ہیں۔ جیل کے کمروں میں بارش کا پانی داخل ہو کر اسیرات کے سونے کی جگہ تک پہنچ جاتا ہے۔ خطرناک امر ہے کہ کھڑکیوں کے ذریعے بارش کی بوچھاڑ سے الیکٹرک بورڈ گیلے ہو جاتے ہیں اور شارٹ سرکٹ ہونے کا خطرہ ہے۔ 33 فیصد اسیرات مختلف بیماریوں کا شکار ہیں جن میں سے بعض اسیرات کو خطرناک بیماریاں لاحق ہیں۔ ان کے لیے سپیشل ڈاکٹرز اور سامان طب کا کوئی انتظام نہیں۔ ان کا معائنہ نرسیں کرتیں جو درد کش گولیاں مریضات کے ہاتھوں میں تھما دیتی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan