Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی آرمی چیف کی گرفتاری کے لیے امریکا میں یادداشت جمع

palestinian-child4 اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل گابی اشکنازی کے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکا میں مختلف عرب اور یہودی تنظیموں نے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ عبرانی اخبار”معاریف” نے اپنی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ عرب اور یہودی تنظیموںنے غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب پراسرائیلی آرمی چیف کی گرفتاری کے لیے امریکی حکام کے ہاں ایک یادداشت جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کی واشنگٹن آمد پران کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق جنرل گابی اپنے دو روزہ دورےکے دوران واشنگٹن کے جس ہوٹل میں قیام کریں گے اس کے باہرمظاہرین سیاہ لباس میں جمع ہوں گے اور”غزہ کا قصاب” قرار دیتے ہوئے ان کے غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کے ارتکاب پراحتجاج کریں گے۔ اس موقع پرمظاہرین امریکی انتظامیہ کے پاس پاس ایک یادداشت بھی جمع کرائیں گے جس میں جنرل گابی اشکنازی کی ہدایت پردوسال قبل غزہ پرمسلط جنگ، جنگ کے دوران بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں اور جنگی جرائم کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صہیونی آرمی چیف جنرل گابی اشکنازی اتوارکی شام امریکا کے دور روزہ دورے پرواشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اسرائیلی فوج کی استعداد کاربڑھانے کے لیے امریکا سے تعاون کے سلسلے میں بات چیت کریں گے۔ ان کے اس دورے میں فوج کے اعلیٰ افسران بھی موجود ہیں۔ ادھراسرائیلی ریڈیو کے مطابق آج پیر کے روز اسرائیلی آرمی چیف امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل جیمز جونز اورآرمی چیف ایڈمرل مائیک مولن سے ملاقات کریں گے۔ گابی اشنکازی نیویارک میں منعقدہ”آرمی فرنڈز” کی ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan