Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس نے ارئیل شیرون کے بیٹے کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا: اسرائیل کا دعوی

ariel-sharon-israeli-former-prime-minister1 اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے سابق اسرائیلی وزیر اعظم ارئیل شیرون کے بیٹے عمری شیرون کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’معاریف‘‘ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ادارے نے حالیہ دنوں میں مغربی کنارے سے حماس کے متعدد رہنماؤں کو اغوا کرنے کے بعد تفتیش کی ہے- صہیونی ادارے کا دعوی ہے کہ ان رہنماؤں سے معلومات حاصل ہوئی ہیں کہ عمری شیرون کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی- اخبار کے مطابق حماس کا عمری شیرون کو قتل کرنے کا منصوبہ بہت حدتک مستحکم تھا- عمری شیرون کو ان کے والد کے فارم پر قتل کیا جانا تھا، لیکن اسرائیلی خفیہ اداروں کو اس منصوبے کا علم ہوگیا- واضح رہے کہ ارئیل شیرون گزشتہ تین برس سے کومے میں ہیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan