فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے اسرائیل سے فلسطینی اتھارٹی کے مذاکرات کو حقوق سے دستبرداری کا تسلسل قرار دیا ہے- اسلامی جہاد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایل او کی جانب سے اسرائیل سے بالواسطہ مذاکرات کو قبول کرنا فلسطینی حقوق سے دستبرداری کا تتمہ ہے- پی ایل او فلسطینی عوام کی نمائندگی کا کردار کھو چکی ہے- واضح رہے کہ عرب لیگ کی حمایت کے بعد پی ایل او نے اسرائیل سے چار ماہ کے لیے بالواسطہ مذاکرات کی منظوری دی ہے-