Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جوزف بائیڈن نے صہیونی ہونے کا اعتراف کر لیا

joe-biden-american-vice-president اسرائیل کے کثیرالاشاعتی عبرانی اخبار” یدیعوت احرونوت” نے امریکی نائب صدر”جوزف بآئیڈن” کے نام منسوب ایک بیان شائع کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ “غیر یہودی ہونے کے باوجود وہ صہیونی ہیں”۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے جو بائیڈن کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کا”بہترین دوست” قرار دیا ہے۔ اخبار نے اپنی جمعہ کی اشاعت میں شائع رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی نائب صدر رواں ہفتے اسرائیل، فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ خطے کے مختلف ممالک سے فلسطین اسرائیل امن مذاکرات کی بحالی اور ایرانی کے جوہری پروگرام جیسے موضوعات پر بات چیت کریں گے۔ امریکی نائب صدر نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جبکہ حال ہی میں امریکی مطالبےاوربعض عرب ممالک نے فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل سے مذاکرات کی بحالی کی حمایت کااعلان کیا، اس اعلان کی روشنی میں فلسطینی صدر محمودعباس اسرائیل سے بالواسطہ طورپر مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل سے مذاکرات کی تیاری ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جبکہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودی آباد جاری رکھے ہوئے۔ اس کےعلاوہ فلسطین کے مقدس مقامات کی بے حرمتی ، شہریوں کی املاک پر قبضے اورالقدس سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan