Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی اہلکار، مصری وزیرخارجہ سےملاقات کریں گے

israeli اسرائیل نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی مزید سخت کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے صہیونی اہلکارکو مصر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب میںمحکمہ دفاع کی ایک اعلیٰ سطح کی شخصیت جلد قاہرہ کا دورہ کرے گی۔ اس دورے کا مقصد غزہ کی سرنگوں کے ذریعے اسلحہ کی اسمگلنگ روکنااور غزہ کی معاشی ناکہ بندی کو مزید سخت کرنا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی ریڈیو کے مطابق وزارت دفاع کے سیاسی و سیکیورٹی امورکے چیئرمین عاموس گلعاد آئندہ ہفتے قاہرہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ مصری وزیرخارجہ عمر سلیمان اور انٹیلی جنس چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ریڈیو رپورٹ کے مطابق ان ملاقاتوں میں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ اسرائیل کی امن مذاکرات کی بحالی، ایرانی کا جوہری پروگرام، حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلہ اور دیگر موضوعات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan