Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

آباد کاری کی توسیع پر بات چیت نہیں کی جائے گی: باراک

ehud-barak-israeli-defense-minister3 اسرائیلی وزیردفاع ایہود باراک نے مغربی کنارے کے جنوب میں زیرتعمیریہودی کالونی”بیت علیٹ” میں 122 مکانات کی تعمیر کوفوری طور پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ صہیونی وزیردفاع کی جانب سے یہ احکامات ایک ایسے وقت میں جاری کے گئٓے ہیں جبکہ قاہرہ میں عرب لیگ کے دو روزہ اجلاس میں اسرائیل سے فلسطینی اتھارٹی کے مذاکرات کی بحالی کے عوض اسرائیلی حکومت سے کہا گیا تھا کہ وہ یہودی آباد کاری کی توسیع کا سلسلہ بند کرے۔ دوسری جانب اسرائیل کے انگریزی اخبار”اسرائیل ٹوڈے” نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیردفاع ایہود باراک کی جانب سے عرب لیگ کے مطالبے کے ساتھ یہودی آباد کاری پر کام تیز کرنے کے احکامات عرب لیگ کے مطالبے کا جواب ہے۔ اس سے عرب لیگ کو اندازہ ہونا چاہیے کہ اسرائیل اس کے یہودی آباد کاری میں توسیع روکنے کےمطالبے پرعمل درآمد پر تیار نہیں۔ دوسری جانب عرب ذرائع ابلاغ نے بھی اسرائیلی وزیردفاع کے اعلان کو عرب لیگ کے یہودی آباد کاری روکنے کے مطالبے کا جواب قرار دیتے ہوئے امن بات چیت کے حامیوں کےمنہ پر طمانچہ قرار دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan