حماس تحریک کے سیاسی شعبے کے رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض انتظامیہ فلسطینیوں کی اندرونی رسہ کشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطینی مسلم مذھبی مقامات اور مساجد کو یہودی ورثے میں شامل کرکے پورے فلسطین کو یہودیانے کرانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ خلیل الحیہ غزہ میں طلباء کے ایک جلوس سے خطاب کر رہے تھے۔طلباء نے یہ جلوس اسرائیل قابض انتظامیہ کی طرف سے عیسائی اور مسلم عبادتگاہوں کی توہین کرنے کیخلاف نکالا تھا۔ ڈاکٹر خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ نے فلسطین میں کئی مساجد کو شراب خانوں میں تبدیل کیا ہے یا پھرانہیںآبادکاروں کے ہاتھوں بیچا ہے۔ انہوں نے عرب اور اسلامی دنیا کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ ان مذھبی مقامات کا تحفظ کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ حماس رہنما نے کہا کہ اسلامی اور عرب دنیا کے لوگ فلسطینیوں کی جدوجہد کے ساتھ ہیں۔ اسی مناسبت سے فلسطینی مجلس قانون ساز کی القدس کمیٹی کے نمائندے ڈاکٹر احمد ابوحلبیہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض انتظامیہ نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی مجرمانہ کاروائیا ں جاری رکھی ہیں اور اس میں وہ روز بروز شدت لارہا ہے۔ ڈاکٹرحلبیہ نے کہا ہے کہ ا لنقب میں یہودی شہر بسانے کے اعلان سے ثابت ہوا ہے کہ اسرائیل سارے فلسطین کو یہودی ریاست بنانے پر تلا ہوا ہے