Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقدسات اسلامی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے: حماس

hamas اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ یہودی آباد کاروں کا فوج اور پولیس کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرنا فلسطینی مقدسات کے خلاف صہیونی سازشوں کاحصہ ہے، گذشتہ روز بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے فلسطینی نمازیوں پر حملہ القدس کو یہودیت کے رنگ میں رنگنے اور ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی سازشوں کاحصہ ہے۔ حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام ملک میں موجود تمام مقدسات کے تحفظ کا عزم کیے ہوئے ہیں اور حماس تمام مقدس مقامات کے حفاظت کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے حملوں اور انتہا پسند یہودیوں کا مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کےاقدامات کے نتائج کی ذمہ داری اسرائیل پرعائد ہو گی۔ بیان میں مزید کیا گیا کہ ناپاک یہودیوں کو فلسطین میں دندنانے اور مقدس مقامات کے بے حرمتی کی مزید اجازت نہیں دی جائے گی اور اسلامی مقدسات کے خلاف جاری سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ حماس نے اتوار کےروز مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند یہودیوں کے داخلے اور نمازیوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے صہیونی جارحیت کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan