بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی ممبر قانون ساز مجلس، احمدعطان نے کہا ہے کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو ان اطلاعات کی تحقیقات کرے گی جن کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی محبوسین پر نت نئے ادویات کے تجربے کئے جا رہے ہیں۔ احمد عطان نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی جیلوں میں بالخصوص النقب جیل میں قیدیوں پر ایسی شعائیں ڈالی جاتی ہیں جن سے کینسر ہونے کا احتمال ہے انہوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ رام اللہ انتظامیہ اور عرب ممالک قیدیوں کے ساتھ اس مجرمانہ سلوک پر خاموش ہیں۔ عطان نے فلسطینی قیدیوں کے مسائل اور بیت المقدس کی صورتحال پر اس سال ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے