اسرائیلی قابض انتظامیہ نے جمعہ کے روز مغربی کنارے میں حماس کے ایک ترجمان خالد الحاج کی انتظامی نظربندی میں ان کی متوقع رہائی سے صرف ایک دن پہلے مزید تین مہینے کی توسیع کی ہے۔ النقب جیل میں حماس ذرائع کے مطابق الحاج کی نظربندی میں تین مہینے کی نظربندی کی توسیع اب تک نو بار کی جا چکی ہے۔ خالد الحاج نے اسرائیلی قابض انتظامیہ کے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے انہیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔ وہ فلسطینی عوام کی آزادی اور حقوق کیلئے اپنی جدجہد جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ 45 سالہ خالد، پچھلے38مہینوں سے اسرائیلی جیل میں مقید ہیں۔