فلسطین کے آئینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت سیاسی قدروں کی حامل ہے اور دنیا سے ڈائیلاگ کرنے پر یقین رکھتی ہے، وہ تہذیبوں کی داعی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ میں خصوصی سفارتی کورس مکمل کرنے والوں سے خطاب میں کیا۔ کورس کا انعقاد فلسطینی وزارت خارجہ نے کیا تھا جس میں سفارت کاری کی تربیت حاصل کرنے کے لیے پچیس افراد نے شرکت کی۔ اسماعیل ھنیہ نے سفارت کاری کی تربیت حاصل کرنے والوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سفارت کاری رابطے کا فن ہے۔ سفارت کاری کے ذریعے فلسطینی حق کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔ اسماعیل ھنیہ نے واضح کیا کہ سیاست اور سفارت کاری کے ذریعے مقبوضہ فلسطین پر فلسطینیوں کے حق کو ثابت کیا جاسکتا ہے۔