مقامی ذرائع کے مطابق نابلس کے جنوب میں بورین گاؤں میں مسلح آباد کاروں کے ایک جتھے نے منگل کے روز بستی والوں کے 45 زیتون کے درخت کاٹ ڈالے۔ ذرائع نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ یتسہار کے آباد کاروں نے طلوع آفتاب کے وقت بستی پر ہلہ بول دیا اور درخت کاٹ ڈالے۔ گاؤں والے آئے روز، ان یتسہار آباد کاروں کے حملوں کا شکار بنتے ہیں واضح رہے ان آبادکاروں کو بستی والوں کی زمینوں پر جبری قبضہ کرکے بسایا گیا ہے