مصری حکومت نے غزہ کی رفح سرحد کو عارضی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی باڈر اینڈ کراسنگز کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصری حکومت نے مارچ کے شروع میں تین دن کیلئے رفح سرحد کھولنے کے متعلق آگاہ کیا ہے۔
کمیٹی کے مطابق مصری حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے تا کہ مسافر زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
باڈر اینڈ کراسنگز کمیٹی نے اپنے بیان میں توقع کا اظہار کیا ہے کہ مصری حکومت بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کی آسانی کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔
غزہ کی سرحدیں سیل کیے جانے کے باعث بحران پیدا ہو چکا ہے۔ مریض علاج کے لیے غزہ سے باہر جانے کے انتظار میں موت کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں۔ بہت سے طلبہ بیرونی یونیورسٹیوں میں داخلے سے محروم ہوگئے ہیں۔