مسجد ابراہیمی اور بلال بن رباح مسجد کو یہودی ورثہ قرار دیے جانے کے اسرائیلی اعلان کے خلاف اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے غزہ میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان کیا ہے۔ حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج مغرب کی نماز کے بعد غزہ کی تمام مساجد سے لوگ جلوسوں کی شکل میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہوں گے، جہاں پر جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے الخلیل کی مسجد ابراہیمی اور بیت لحم کی بلال بن رباح مسجد کو یہودی آثار قدیمہ میں شمار کرنے کا کیا اعلان ہے، جس پر مسلمانوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں فلسطین کے طول و عرض میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔