Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یہودی آباد کاروں نے حضرت یوسف کے مقبرے پر مذھبی رسوم ادا کئے

iof-jews بلاطہ اسرائیلی قابض فورسز نابلس نے شہر کے مشرقی علاقے میں بلاطہ مہاجر کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ اتوار کی صبح طلوع آفتاب کے وقت سیکڑوں قابض اسرائیلی فورسز درجنوں بکتر بند گاڑیوں سمیت کیمپ میں داخل ہوئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس دوران گولیوں اور دھماکوں کی گن گرج دور تک سنائی دی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ دیر کیمپ میں رہ کر قابض افواج چلی گئیں اور اس دوران کسی کی گرفتاری بھی عمل میں نہیں لائی۔ تاہم کیمپ میں اسرائیلی فائرنگ سے خوف وحراس کی کیفیت پیدا ہوئی۔ اسی دوران نابلس شہر کے مشرق میں حضرت یوسف کے مقبرے کے نزدیک یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی سیکیورٹی کے کڑے پہرے میں اپنے مذہبی رسومات انجام دئیے۔ ایک اور واقعے میں نابلس کے جنوبی علاقے میں ایک اسرائیلی آباد کار نے ایک فلسطینی شہری،32 سالہ ابراہیم عفان کو روند ڈالا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عفان کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر قرار دی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan