غزہ میں فلسطینی حکومت کے ترجمان طاہرالنونونے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ المبحوح کی شہادت کا انتقام لے کررہیں گے ۔طاہرالنونونےالعالم کوانٹرویو دیتےہوئے کہاکہ القدس بریگيڈ کے رہنمامحمودالمبحوح کے قتل کی جوابی کاروائی ایسی ہوگی کہ غاصب حکومت پھر کبھی اس قسم کے جرائم کے ارتکاب سے قبل اس کےبارےمیں ہزار بار سوچے گي ۔غزہ میں فلسطینی حکومت کےترجمان نے کہاکہ ہمیں اس واقعے کی تمام تفصیلات سےآگاہ ہوناچاہئےاور اس واقعے میں جولوگ ملوث ہوں ان کوقانون کےمطابق سزا ملنی چاہئے۔النونونے کہاکہ صرف اس جرائم میں مبتلا ہونےوالوں پرمقدمہ نہيں چلناچاہئے بلکہ غاصب حکام ، موساد کے کمانڈراورصیہونی وزیراعظم پر بھی