حزب اللہ لبنان کے جوائنٹ سکریٹری شیخ نعیم قاسم نےصہیونی حکومت کوخبردار کیاہے کہ وہ لبنان پرحملے کا خیال اپنے دماغ سے نکال دے المنار ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق شیخ نعیم قاسم نے حرب اللہ کے شہید رہنماؤں کی برسی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس ملک میں استقامت اتنی مضبوط ہے کہ صیہونی حکومت لبنان پر جارحیت کے بارےمیں سوچ بھی نہیں سکتی ۔حزب اللہ لبنان کے جوائنٹ سکریٹری نےکہاکہ لبنان کے تمام سیاسی گروہ اورجماعتيں استقامت کی حامی ہيں ۔