Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کو دہشت گرد ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے: رضوان

dr-ismail-radwan-hamas-leader-in-gaza-strip اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے راہنما محمد اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ برطانیہ اور آئیرلینڈ میںمتعین اسرائیلی سفیروں کی طلبی موساد کے مبحوح کے قتل میں ملوث ہونے کا ایک اضافی ثبوت ہے۔ یورپی ممالک کے احتجاج نے واضح کر دیا ہے کہ محمودالمبحوح کی ٹارگٹ کلنگ میں موساد اور اس کے ایجنٹ ملوث ہیں۔ لہٰذٓ عالمی برادری کو اب اسرائیل کو مزید مواقع فراہم کرنے کے بجائے اسے دہشت گردی پھیلانے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ جمعرات کے روز غزہ میں ایک بیان میں اسماعیل رضوان نے کہا کہ حماس کو پہلے بھی موساد کے مبحوح کے قتل میں ملوث ہونے میں ذرابھر بھی شبہ نہ تھا۔ اور برطانیہ اور آئیرلینڈ کی جانب سے اسرائیلی سفیروں کی طلبی کے بعد اب یہ یقین اور بھی پختہ ہو گیا ہے کہ اس گھناؤنی سازش میں موساداور اسرائیلی ایجنٹ ملوث ہیں۔ اسماعیل رضوان نے کہا کہ دبئی پولیس کی جانب سے مشتبہ قاتلوں کی تصاویر اور ان سے متعلق معلومات کی اشاعت کے بعد موساد اور اس کے ایجنٹ خود کو قانون کی گرفت سے نہیں بچا سکتے۔ اب یہ بات بے معنی ہے کہ موساد نے مبحوح کے قتل کے سلسلے میں اپنے ایجنٹوں کو استعمال کیا۔ ایجنٹوں پر اس کی ذمہ داری عائد کرکے موساد خود کوقانون کے کٹہرے میں لانے سے نہیں بچا سکتا۔ حماس کے راہنما نے کہا کہ اسرائیلی ایجنٹوں نے جن ممالک کے پاسپورٹ استعمال کر کے دبئی کا سفر کیا ہے وہ ممالک اسرائیل کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے قابض صہیونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں۔ اس سلسلے میں موساد کے ایجنٹوں اورمبحوح کے قاتلوں کو گرفتار کر کے عالمی عدالت انصاف میں پیش کیا جائے جہاں ان پر دہشت گردی کے الزام کےتحت مقدمات چلائے جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan