عرب کے پارلیمانی وفد نے غزہ کا دو روزہ دورہ مکمل کرلیا ۔ عوامی کمیٹی برائے انسداد اناکہ بندی کے چیئرمین جمال الخضری نے رفح سرحد پر عرب وفد کو الوداع کیا ۔ اس موقع پر انہوںنے کہاکہ عرب اراکین پارلیمنٹ نے غزہ کے مزیددو روں کا وعدہ کیاہے اور کہا ہے کہ وہ اہلیان غزہ کے حالات سے اپنے ہم وطنوں کو آگاہ کریں گے ۔ وفد نے غزہ میں حکومت کی کارکردگی کو سراہا ۔ وفد نے جامعہ اسلامیہ کے دورے کے موقع پر کہاکہ ناکہ بندی اور دیگر تمام مشکلات کے باوجود اسلامی یونیورسٹی غزہ کا معیار دیگر یونیورسٹیوں سے ہم پلہ ہے ۔