مصری میڈ یا کےمطابق قاہرہ نے آئندہ ماہ مارچ کے آخر میں لیبیا میں ہونے والی عرب کانفرنس میں حماس کے وفد کی شرکت کی صورت میں کانفرنس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کانفرنس مارچ کے آخر میں لیبیا میں منعقد ہوگی جس میں متعدد عرب ممالک شرکت کریں گے۔ مصر کے عربی روزنامہ”المصریون” کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ حکام نے جمہوریہ لیبیا کو باضابطہ طور پرآگاہ کر دیا ہے کہ اگر طرابلس کانفرنس میں حماس کو شرکت کی دعوت دی گئی تو مصر کانفرنس میں شریک نہیں ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق مصر نے لیبیا پرواضح کیا ہے کہ طرابلس کانفرنس میں عرب حکومتوں کے نمائندوں اور سیاسی راہنماؤں کو دعوت دی جائے جبکہ مزاحمتی جماعتوں کو اس میں شریک نہ کیا جائے۔