Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس میں زیرزمین نئی کھدائیوں کا انکشاف

quds-demolition2 فلسطین میں مسجداقصیٰ کی تعمیرو مرمت کے لیے کام کرنے والی تنظیم”اقصیٰ فاؤنڈیشن ” نے کہا ہے کہ اسرائیل قبلہ اول کے گرد کھدائیوں کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ قدیم شہر میں نئی کھدائیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کےمطابق نئی کھودائیاں قدیم شہر کی دیوار میں باب العامود اور الساھرہ کے مقامات پر کی گئی ہیں جن کا مقصد اس علاقے میں کھدائیوں کو بڑھاتے ہوئے مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کو کمزور کرنا ہے۔ رپورٹ کےمطابق اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ ایک سازش کے تحت قدیم شہر میں مسجد اقصیٰ کے گرد زیر زمین کھدائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ تازہ کھدائیوں اور پہلے سے کھودی کی گئی سرنگوں کو باہم ملایا جا رہا ہے تاکہ قبلہ اول کی بنیادوں کو کمزور کیا جا سکے۔ اقصیٰ فاؤنڈیشن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے کھدائیوں کا سلسلہ بدستور جاری رہا کہ نہ صرف قدیم شہر کے تاریخی مقامات اور آثار کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے بلکہ اس سے قبلہ اول کو کوئی بڑا نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan