اسلامی جمہوریہ ایران اورلبنان کے صدور نے صیہونیوں کی سازشوں کےمقابلےمیں اتحاد ویکجہتی کے تحفظ اور ہوشیاررہنے کی ضرورت پرزوردیا ہے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹراحمدی نژاد نےآج لبنان کےصدر میشل سلیمان سے ٹیلی فونی گفتگومیں کہاکہ صیہونی لبنانیوں کی عزت ، خودمختاری اور پیشرفت کےخلاف ہيں اوراس وجہ سے اسے نقصان پہنچانا چاہتےہيں۔اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرنے ا س بات پر زوردیتے ہوئے کہ لبنان کےعوام ، حکومت اورحزب اللہ ایک دوسرے کےساتھ مل کرہرخطرےکامقابلہ کریں گےکہاکہ صیہونی حکومت کو لبنان کےخلاف کسی قسم کےممکنہ اقدام سےکوئی فائدہ نہيں ہوگا۔اس گفتگومیں لبنان کےصدرمیشل سلیمان نے صیہونی حکومت کی حالیہ دھمکی کے محرکات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس وقت لبنان کےمختلف گروہوں کےدرمیان اتحاد سے لبنانی فوج ہرقسم کے ممکنہ اقدام کابھرپورجواب دینےکےلئے پوری طرح تیارہے۔