اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو دورہ روس کے لیے ماسکو پہنچ گئے، جہاں پر وہ روسی صدر دمتری میدوی ایدف اور وزیر اعظم ولادی میر پوٹن سے ملاقات کریں گے- صہیونی ذرائع کے مطابق نیتن یاھو کے دورے کا مقصد ایران کے خلاف روس کی حمایت حاصل کرنا ہے- روسی دارالحکومت پہنچنے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس بین الاقوامی سطح پر بڑی اہمیت کا حامل ملک ہے- روسی قیادت سے بات چیت تل ابیب کے لیے بہت اہم ہے- ماسکو سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ جوہری منصوبے کو ترک کرنے کے لیے ایران پر دباؤ ڈالے-