Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بلئیر اور ہیلری اپنے وعدوں کو عملی شکل دیں: مشیر المصری

mushir-al-masri-mp-of-hamass-parliamentary-bloc-in-the-plc1 فلسطینی مجلس قانون ساز کے ممبر مشیر المصری نے اتوارکے روز اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی “کوارٹیٹ کمیٹی “کے سفارتی نمائندے برائے مشرق وسطیٰ اور امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے کہا کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں جن میں کہا گیا تھا کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے اور غزہ وادی میں لوگوں کی حالت بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ مصری نے کہا کہ کلنٹن اور بلئیر نے ہمیشہ فلسطین کے معاملے میں منفی کردار اداکیا۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کلنٹن اور بلئیر نے فلسطینیوں کے ساتھ کبھی اچھا رویہ نہیں برتا۔ بلئیر ہمیشہ مسلم امہ کے خلاف استعمال ہوتا رہا۔مصری کے مطابق وہ آج بھی فلسطینیوں کے مفادات کو ایک طرف رکھ کر صرف امریکی اور اسرائیلی مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔ مصری نے کہا کہ جب سے اقوام متحدہ نے بلئیر کو مشرق وسطیٰ کیلئے اپنا سفارتی نمائندہ مقرر کیا ہے تب سے حالات اس خطے کے بد سے بد تر ہوئے۔ بقول مصری کے ہم نے بلئیرکی کافی میٹھی باتیں سنیں لیکن زمینی صورتحال کچھ اور ہی کہہ رہی ہے ۔ فلسطینی مجلس قانوں ساز کے ممبر نے کہا کہ ہیلری کلنٹن نے بھی فلسطینیوں کی امیدوں پر اس وقت پانی پھیر دیا جب اس نے یہ کہنا شروع کیا کہ ٹونی بلئیر اور مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی نمائندے جارج مچل قابض اسرائیلی انتظامیہ اور عباس انتظامیہ کے درمیان مزاکرات بحال کرنے اور غزہ میں لوگوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں گے۔ مصری نے کہا کہ اس طرح کا بیان اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ دراصل امریکا غزہ وادی کے چار سال سے جاری محاصرے کا ذمہ دار ہے جس محاصرے کی وجہ سے سیکڑوں فلسطینی جن میں زیادہ تر معصوم بچے شامل ہیں بے موت مرے ۔اور اس محاصرے نے پوری وادی میں فلسطینیوں کی زندگیوں کو اجیرن بنایا ہے۔ فلسطینی رہنما نے کہا کہ دراصل یہ پالیسی غزہ کے عوام کو تنہا کرنے کیلئے اختیار کی گئی اور اس طرح واضح طور پر یہ ثابت ہوا ،کہ امریکہ اس اس شفاف اور خالص جمہوریت کا مخالف ہے جو اس کی پالیسیوں پر تنقید کرے۔فلسطینی مجلس قانوں ساز کے ممبر نے واضح کیا کہ امریکہ غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ کر سزا دے سکتا ہے لیکن اس کیلئے کتنی تذلیل کی بات ہے کہ غزہ کے عوام ان تمام مصائب کو جھیلنے کے باوجود حماس کی پشت پر کھڑے ہیں اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan