کراسنگ اینڈ بارڈر انتظامیہ کے ایک بیان کے مطابق دو امریکی کانگریس ممبران برائن برڈ اور نک بلونو اتوار کو غزہ پہنچے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں مقیم اقوام متحدہ کے وفد نے غزہ رفح سرحد کے ٹرمینل پر ان کا استقبال کیا۔ رکن کانگریس برڈ نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ ان کا غزہ کا یہ تیسرا دورہ ہے تاہم پہلے جب وہ آئے تھے تو وہ بیت حانون کے راستے غزہ میں داخل ہوئے تھے۔ برڈ نے کہا کہ وہ ہسپتالوں ،مدارس اور ان جگہوں کا دورہ کریں گے جہاں پچھلے سال اسرائیلی حملے سے تباہی مچی تھی اور غزہ کے لوگوں کی موجودہ صورتحال کا بھی مشاہدہ کریں گے۔