Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج دانستہ طور پرمسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرتے ہیں

al-aqsa-mosque41 القدس میڈیا سنٹر کے مطابق اسرائیلی فوج جان بوجھ کے اقصیٰ مسجد کے صحن میں اور با لخصوص داخلی دروازے کے قریب پیشاب کرکے مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میڈیا سنٹرکے مطابق مسجد کے محافظ جب ان واقعات کو اسرائیلی پولیس کے اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لاتے ہیں توہ انہیں ہمیشہ یقین دلاتے ہیں کہ اسکی تحقیقات کی جائیگی اور ایسی حرکت کرنے والوں کو سزا بھی دی جائیگی۔ میڈیا سنٹر نے ہفتے کودعویٰ کیا کہ اسرائیلی پولیس کے اعلیٰ حکام جان بوجھ کے متعصب،متشدداورفلسطینیوں سے نفرت رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو مسجد کے اندر تعینات کرتے ہیں اور یہ لوگ اکثر مسجد کے محافظوں سے بھی الجھتے رہتے ہیں اور ان کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی مناسبت سے مصری پارلیمنٹ کے رکن علی لعبان نے عرب اور مسلم حکمرانوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور اس کے تقدس اور اس کے وجود کو ختم کرنے کی اسرائیلی کوششوں پر چپ سادھ لینے پرافسوس کا اظہار کیا۔ اپنے بیا ن میں علی لعبان نے عرب اور مسل حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ مسجد اقصیٰ کے وجود کو بچا نے کیلئے اقدامات کریں ۔انہوں نے کہا کہ اقصیٰ مسجد کے نیچے زیر زمین کھدائی سے اس مسجد کا وجود خطرے میں پڑگیا ہے۔ مصری ممبر پارلیمنٹ نے مسلم اور عرب دنیا کی پر امن اور طاقتور مسلم تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اپنی حکومتوں ،اسلامک ریسرچ اکیڈمی،اسلامی کانفرنس تنظیم او ر عرب لیگ پر اخلاقی دباو ڈالنے کی کوشش کریں تاکہ یہ لوگ اس سلسلے میں اپنا کو ئی کردار ادا کر سکیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan